Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیارہ حادثہ، صدر عارف علوی کو بریفنگ

شائع 29 مئ 2020 05:09pm

پی آئی اے کے طیارے حادثے سے متعلق صدر پاکستان عارف علوی کو بریفنگ دی گئی ہے ۔

صدر عارف علوی سے۔ پی آئی اے، کے چیف ایگزیکٹیوارشد ملک نے ملاقات کی۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر عارف علوی کو طیارہ حادثہ کے بعد ریلیف کے اقدامات اور تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

صدرعارف علوی نے طیارہ حادثے کو بڑا سانحہ قرار دیا۔ ساتھ ہی۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔